نواز شریف کا خصوصی طیارہ لاہورپہنچ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا خصوصی طیارہ لاہور پہنچ گیا ۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا خصوصی طیارہ اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم اورقائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف 4سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان پہنچ گئے تھے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ ہو گئے ۔
قائد مسلم لیگ ن کے ساتھ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ بھی طیارے میں موجود ہیں ۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان پہنچ تھے۔
سینیٹر اسحاق ڈار اور دیگر لیگی رہنماؤں نے اسلام آباد ائرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف دبئی سے غیر ملکی ائرلائن کی خصوصی چارٹرڈ فلائٹ ایف زیڈ 4525کے ذریعے پاکستان پہنچے۔ اس پرواز کو ’امید پاکستان‘ کا نام دیا گیا تھا، جس میں 194 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

سابق وزیراعظم سمیت طیارے میں موجود تمام مسافروں کی امیگریشن کا عمل طیارے کے اندر ہی کیا گیا۔ نواز شریف کی اسٹیٹ لاؤنج میں اسحاق ڈار اور قانونی ٹیم سے ملاقات ہوئی۔ سابق وزیراعظم نے لیگل دستاویزات پر دستخط کردیے، جن میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر نواز شریف کو مقدمات میں پیش رفت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

#airport#Lahore#minarepakistan#nawazsharif#PakTurkNews