نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے 93پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر نیپرا نے بجلی بھی گر اد ی۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 93پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ۔
نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق جون کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے90 پیسے مہنگی کردی گئی، جولائی اوراگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 93 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024ء میں کی جائیں گی، اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ہے، قبل ازیں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا جب کہ آج نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے۔

#energy#fuelpriceadjusment#nepra#pakturkenwsPrice