نیپرا نے بجلی ایک روپے 25پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا ۔بجلی ایک روپے 25پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ۔
نیپرا کی جانب سے ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ماہ جولائی، اگست اور ستمبر 2023 کے بلوں پر ہوگا، ڈسکوز نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے ڈسکوز کی درخواست پر 24 مئی کو عوامی سماعت کی تھی۔
اس سے قبل صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 47 پیسے ایوریج فی یونٹ چارج کیا جا رہا تھا جو کہ جون 2023 تک تھا۔
فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

#adjustment#islamabad#kelectric#light#nepra#PakTurkNewsPrice