نیتن یاہو نے اسرائیل کی جنگی کابینہ تحلیل کر دی

تل ابیب (پاک ترک نیوز) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگی کابینہ تحلیل کر دی۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مبینہ طور پر غزہ جنگ کی اپنی کابینہ کو ختم کر دیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے چھ رکنی جنگی کابینہ کو تحلیل کر دیا ہے۔ یہ ایسا فیصلہ ہے جو حزبِ اختلاف کے اہم رہنما بینی گینٹز اور ان کے اتحادی گادی آئزنکوٹ کے کابینہ چھوڑ جانے کے بعد متوقع تھا۔
اب حماس کے ساتھ غزہ میں جاری جنگ کے متعلق حساس معاملات کے فیصلہ کم سطح کا ایک فورم کرے گا۔
یاد رہے کہ آٹھ دن قبل گینٹز نے جنگ کے لیے حکمت عملی کے فقدان پر استعفیٰ دیا تھا اور تب سے انتہائی دائیں بازو کے وزرا کی جانب سے ان کی جگہ لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
نتن یاہو کو اپنے ملک کے اندر حکومتی اور بین الاقوامی اتحادیوں کے دباؤ کا سامنا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کابینہ کی تحلیل سے انھوں نے ایک مشکل صورتحال سے نکلنے کی کوشش کی ہے۔

#gaza#hammas#isreal#PakTurkNews#tilaviv