کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں کیلئے نئے اقدامات متعارف

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں کے لیے نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں۔
سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی کے ضوابط کے نفاذ پر زور دیا۔
ایف بی آر کے چیئرمین نے ریٹیلرز کو کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ادائیگیاں قبول کرنے کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کی یقین دہانی کرائی، اور کہا کہ اب کاروباری اداروں کے لیے اس طرح کے لین دین کی سہولت فراہم کرنا لازمی ہو گا۔
سینیٹر شیری رحمٰن نے ریٹیلرز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تکنیکی مسائل کو کریڈٹ کارڈز قبول نہ کرنے کا بہانہ قرار دیتے ہوئے اس طرح کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے فوری کارروائی پر زور دیا۔

 

#creditcard#islamabd#Lahore#pakturknew#PakTurkNews#senate