پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کا نیا فارمولا متعارف

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کا نیا فارمولا متعارف کروا دیا گیا ۔
تفصیلات کےم طابق پنجاب ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (پی ای ٹی ایس سی ڈی) نے صوبے بھر میں ہر قسم کی جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری قیمت کی بنیاد پر پراپرٹی ٹیکس کے لیے "ٹیکس کی رقم” کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔
اب کمرشل اور ڈومیسٹک پراپرٹی ٹیکس کو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کی شرح کے مطابق حتمی شکل دی جائے گی۔ یہ فارمولہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا۔ 31 دسمبر 2024 تک محکمہ کی اپنی اسسمنٹ ویلیو کے مطابق پراپرٹی ٹیکس جاری کیا جائے گا۔
نئے فارمولے سے تمام اضلاع میں رہائشی علاقوں کے پراپرٹی ٹیکس میں محکمے کو فائدہ ہوگا جبکہ تمام کمرشل ایریاز کے ٹیکسز میں ٹیکس ریونیو اور ٹیکس کی شرح میں ریکارڈ کمی ہوگی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر تجارتی علاقے کی اپنی مارکیٹ ویلیو ہوتی ہے، جبکہ ڈی سی ویلیو مارکیٹ ویلیو سے 20 سے 40% کم ہوتی ہے۔

#islamabad#PakTurkNews#propertytax#punjab#rawalpindi#tax