چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے نئے ایس او پیز تیار کیے گئے ہیں: وزیر داخلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے کہا وغ کہ ملک بھر میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) تیار کیے گئے ہیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وہ پاکستان میں چین کے سفیر ماشا جیانگ زیڈونگ سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ان سے ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر نقوی نے چینی سفیر کا وزارت میں خیرمقدم کیا جبکہ چینی سفیر نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کی تیاریوں اور پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بشام واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

#China#chinisembassidor#interiorminister#mohinnaqvi#PakTurkNews#sop