بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر نئے سال کی آمد کا جشن

ماسکو(پاک ترک نیوز)
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے روسی اور امریکی عملے نے مل کر اسٹیشن کے روسی حصے میں نئے سال کا کیک کاٹا اور جشن منایا۔ جبکہ روسی خلابازوں نے اپنے امریکی مہمانوں کی روائتی رشین سلاد سے تواضع کی۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں خلاباز اور روسی سرکاری خبر رساں ادارے کے خصوصی نامہ نگاردمیتری پیٹلن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے عملے کے ارکان نے کیک اور روایتی روسی سلاد کے خلائی ورژن کے ساتھ نئے سال کا جشن منایا۔
رپورٹ کے مطابق، روسی خلاباز سرگئی پروکوپیف، انا کیکینا اور پیٹلن نے اولیویر سلاد بنایا، جو کہ روسی نئے سال کی روایتی ڈش ہے جسے رشین سلاد بھی کہا جاتا ہے۔ تاہم عملے کے پاس سبز مٹر ختم ہو چکے تھے جنہیں مکئی سے بدلنا پڑا۔
روسی خلابازوں نے کیک بھی بنایا اور پھر نئے سال کا جشن منانے کے لیے آئی ایس ایس کے روسی حصے میں ناسا کے خلابازوں کے ساتھ اکٹھے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق روسی خلابازوں نے اس موقعہ پر مہمانوں سے بہت باتیں کیں اورامریکی خلابازوں کوروس میں نئے سال کی روایات کے بارے میں بتایا۔

#happynewyear#nasa#newyear#PakTurkNews#sapce