نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

آکلینڈ(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ نے بھارت میں ہونیوالے ورلڈ کپ 2023ء کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
کیوی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے، نائب کپتان ٹم ساؤتھی ہوں گے وہ چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
مارک چیپمین، ڈیون کونووے، لوکی فرگوسن، جمی نیشم، مچل سینٹنر اور اش سودھی،ڈیرل مچل،گلین فلپس،ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
رچن روندرا اور ول ینگ بھی سکواڈ کا حصہ ہیں جو کہ پہلی مرتبہ کسی بھی ورلڈ کپ فارمیٹ کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔

#auckland#iccworlducp2023#newzeland#PakTurkNews#worldcupindia