نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

آک لینڈ (پا ک ترک نیوز) نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف 5 میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز 12 جنوری سے شروع ہو گی۔ کپتان کین ولیمسن سیریز کے تیسرے میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے ان کی جگہ تیسرا میچ لوکی فریگسن کھیلیں گے جبکہ بین سیرز پہلے اور دوسرے میچ میں دستیاب ہوں گے۔
کیوی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں جوش کلارکسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، مارک چیپ مین، لوکی فریگسن، ڈیرل مچل، میٹ ہنری، ایڈم ملان، گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سوڈی اور ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔
پہلا میچ 12جنوری ایڈن پارک میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 14 جنوری کو ہیملٹن کے سیڈون پارک ،تیسرا میچ 17 جنوری کو ڈیونڈن، چوتھا، پانچواں میچ 19 جنوری اور 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

#auckland#newzeland#PakTurkNews#pakvsaus#pakvsnz#t20series