نیوزی لینڈ ،ویمنز ورلڈ کپ افتتاحی میچ سے قبل فائرنگ سے 2 افراد ہلاک 5زخمی

آکلینڈ (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ میں 9ویں ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ۔
فائرنگ کا یہ واقعہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پیش آیا ۔نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرس ہپکنز نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ فٹ بال ٹورنامنٹ منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی شخص ملوث ہے اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے اس سلسلے میں مصروف ہیں۔
ہپکنز کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں کوئی ظاہری سیاسی یانظریاتی محرکات نہیں ہے ،قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔واقعے کے بعد شہر کی سکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے ۔

#auckland#newzeland#PakTurkNews#womenfootballworldcupFiring