امریکہ میں ریپبلکن سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ میں ریپبلکن سپیکر کیون مکارتھی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی جس کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریپبلکن سپیکر کیون مکارتھی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے کانگریس میں تاریخی ووٹنگ ہوئی، اس دوران ایوان نمائندگان کے 426 میں سے 216 ارکان نے کیون مکارتھی کے خلاف ووٹ دیا، 8 ریپبلکن ارکان نے رائے شماری میں کیون مکارتھی کی مخالفت کی۔
ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس سے تعاون پر سخت گیر ریپبلکنز کیون مکارتھی سے نالاں تھے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ریپبلکن سپیکر کیون مکارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

#PakTurkNews#washintonAmericaSpeaker