کسی بھی ملک کی غذائی تحفظ کو تباہ کرنے کا حق نہیں ہے ،زیلنسکی

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کی غذائی تحفظ کو تباہ کرنے کا حق نہیں ہے ۔دنیا روس کو خوراک پر بلیک میلنگ کی اجازت نہ دے ۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ کسی کو بھی کسی بھی ملک کی غذائی تحفظ کو تباہ کرنے کا حق نہیں ہے اور دنیا کو روس کو دکھانے کا موقع ہے کہ وہ بلیک میلنگ کی اجازت نہیں دیتا۔
گزشتہ بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے سے ماسکو کی دستبرداری کے بعد بیان میں زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات روس کی شرکت کے ساتھ یا اس کے بغیر جاری رہنی چاہیے۔
زیلنسکی کا کہناتھا کہ یوکرائن کی برآمدات کے باعث 400ملین لوگوں کیلئے خوراک کا انتظام ہوا اس اہم سپلائی کو روسی خواہشات کی بھینٹ چڑھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
رات گئے خطاب میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ اگر کریملن میں کہیں لوگوں کا ایک گروپ یہ سوچتا ہے کہ انہیں یہ فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے کہ آیا مصر یا سوڈان، یمن یا بنگلہ دیش، چین یا ہندوستان، ترکیہ یا انڈونیشیایا مختلف ممالک میں کھانا میز پر ہوگا،یہ موقع ہے کہ بتایا دیا جائے کہ بلیک میل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔

#blackocean#graindeah#Kyiv#PakTurkNews#ukrainepreisdent#vladimirzelinskeyrussia