لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہریوں کو آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے علاقے برکی میں آٹا سنٹر کا دورہ کیا ۔وزیراعظم نے شہریوں میں آٹے کے تھیلے بھی تقسیم کئےاور خریداری کیلئے آئے ہوئے عوام سے مسائل دریافت کئے، وزیراعظم نے آٹا مرکز پر آئی خواتین اور بچوں سے بات چیت کی ۔چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ افراد بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم نے قصور میں بھی قائم مفت آٹا سنٹر کا بھی دورہ کیا، وزیراعظم نے عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کہنا قصور میں قائم مفت آٹا سنٹر کے دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں کو آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔