اسرائیل پر اولمپکس میں پابندیاں لگانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ،انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی

پیرس (پاک ترک نیوز) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ غزہ میں دراندازی پر پیرس اولمپکس سے قبل اسرائیل پر پابندی لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
پیرس 2024 کے لیے آئی او سی کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ پیئر اولیور بیکرزویجینٹ کا کہنا ہے کہ غزہ کا تنازعہ اور یوکرین میں روس کی جنگ، جس کے لیے ماسکو کو آئی او سی نے معطل کر دیا تھا، "مختلف حالات” تھے۔
ویوجنٹ نے فرانسیسی دارالحکومت میں تین روزہ دورے کے اختتام پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسرائیل پر اولمکپس کے دوران پابندیوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ وجوہات جن کی وجہ سے IOC نے ابتدائی طور پر روس اور پھر روسی اولمپک کمیٹی (ROC) پر پابندیاں عائد کیں وہ بہت مخصوص ہیں۔روس اور حال ہی میں ROC نے اولمپک چارٹر کے ضروری حصوں کو نقصان پہنچایا۔

 

# InternationalOlympicCommittee#isreal#pakturknewws#paris#ukrainerussia