قیدیوں کے تبادلے کی نئی اسرائیلی تجویز پر کوئی بیان نہیں دیا گیا، تاحال غور کر رہے ہیں: رہنما حماس

خان یونس (پاک ترک نیوز)
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ابھی تک صیہونی حکومت کے قیدیوں کے تبادلے کے نئے معاہدے کے مطالبے کا جواب نہیں دیا ہے۔ تحریک کی جانب سے تا حال اسرائیلی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔
حماس کے سیاسی بیورو کے ایک بانی رکن عزت الرشق نے پیر کے روز فلسطینی میڈیاکو بتایا کہ حماس یا اس سے وابستہ ذرائع نے صیہونی حکومت کی طرف سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے مطالبے پر اپنے ردعمل کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے جو اسے ثالثی کرنے والے ممالک (مصر اور قطر) سے موصول ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس ابھی تک صیہونی حکومت کے بیان کا جائزہ لے رہی ہے۔
حماس کے عہدیدار نے مزید کہا کہ بعض اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی جانب سے اسرائیلیوں کے خلاف ہمارا ردعمل شائع کرنے والی رپورٹس کا مقصد رائے عامہ کو پریشان کرنا اور ہنگامہ آرائی کو ہوا دینا ہے۔
حماس کے پولٹ بیورو کے رکن اور حماس کے علاقائی پولیٹ بیورو کے نائب سربراہ خلیل الحیا نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھاکہ فلسطینی مزاحمت کو صہیونی دشمن کی طرف سے حماس کی 13 اپریل کی تجویز پر سرکاری ردعمل موصول ہوا ہے۔الحیا نے مزید کہا تھاکہ تحریک اس تجویز کا جائزہ لینے کے لیے آگے بڑھے گی اور جائزہ مکمل ہونے کے بعد حماس اپنا جواب بھیجے گی۔

#gaza#hammas#isreal#PakTurkNews#prisoners