رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 

گوجرانوالہ(پاک ترک نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
وزیر داخلہ کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اے ٹی سی کے جج رانا زاہد اقبال خان نے جاری کیے، عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرکے 28 مارچ کو پیش کیا جائے۔
گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی، عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
یاد رہے کہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں درج ایک مقدمہ میں جاری کیے گئے تھے، مقدمہ اگست 2022ء میں (ق) لیگ کے مقامی رہنما کی مدعیت میں درج ہوا تھا، ایف آئی آر میں چیف سیکرٹری پنجاب اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

 

#gujranwala#interiorminister#PakTurkNews#ranasana#ranasanullah