شمالی کوریا نے مغربی ساحل سے متعدد کروز میزائل فائر ،جنوبی کوریا کا دعوی

پیان یانگ (پا ک ترک نیوز) جنوبی کوریا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے مغربی ساحل سے متعدد کروز میزائل فائر کردیئے ۔
تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحل سے سمندر میں "کئی” کروز میزائل فائر کیے ہیں۔
سیول کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) نے کہا کہ میزائل صبح کے وقت فائر کیے گئے۔
جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ ہماری فوج نے آج صبح تقریباً 7:00 بجے [منگل کو 22:00 GMT] پر شمالی کوریا کی جانب سے بحیرہ زرد کی طرف داغے گئے کئی کروز میزائلوں کا پتہ لگایا۔
جنوبی کوریا اور امریکی انٹیلی جنس حکام کی طرف سے تفصیلی تفصیلات کا باریک بینی سے تجزیہ کیا جا رہا ہے۔
پیانگ یانگ جو اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر اقوام متحدہ کی سخت پابندیوں کے تحت ہے، اس سال ہتھیاروں کے تجربات جاری رکھے ہوئے ہے جس میں ٹھوس ایندھن سے چلنے والے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل اور جوہری صلاحیت کے حامل زیر آب حملہ کرنے والے ڈرون کا تجربہ شامل ہے۔

#cursemissiles#nortkorea#PakTurkNews#pyangyang#Seoul#southkoreaJapan