ٹوکیو(پاک ترک نیوز) جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا 4 جون تک سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ 27مئی سے 4جون کے درمیان ایک جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا منصوبہ ہے ۔شمالی کوریا نے گزشتہ نومبر میں جاسوس سیٹلائٹ مدار میں بھیجنے کی تیسری کوشش کی تھی ۔
جاپانی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ آٹھ روزہ لانچنگ ونڈو اتوار کی آدھی رات کو پیر سے شروع ہوئی، شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا اور فلپائن کے جزیرے لوزون کے قریب تین سمندری خطرے والے علاقوں کی تفصیل دی جہاں سیٹلائٹ لے جانے والے راکٹ کا ملبہ گر سکتا ہے۔
یہ ایک ویسے وقت میں ہو رہا ہے جب جاپان، جنوبی کوریا اور چین کے درمیان تقریباً پانچ سالوں میں پہلی سہ فریقی سربراہی اجلاس ہونے جا رہاہے ۔