شمالی کوریا کا 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے 2بیلسٹک میزائلوں کاتجربہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل فائر کیے۔یہ میزائل تجربہ پیانگ یانگ کی جانب سے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجوں پر ردعمل کے بعد دیا گیا ہے جس میں خبردار کیا گیا کہ وہ ان مشقوں سے بازرہیں ۔
جنوبی کوریا کے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بیلسٹک میزائلوں کے تجربہ سنان کے علاقے میں کئے گئے ہیں۔
ایک روز قبل شمالی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے "اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ” مشقوں کا نام دیا تھا۔

 

 

#missiles#northkorea#PakTurkNews#pyanyang#southkorea