پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی روس میں ملاقات سے چند گھنٹے شمالی کوریا نے دوبیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے ۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ووسٹوچنی کاسموڈروم میں اپنی سربراہی ملاقات کی ہے اس سے قبل پیانگ یانگ کی جانب سے اپنے مشرقی ساحل سے کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی نے کہا کہ کم جونگ ان صبح روسی صدر پوٹن سے ملاقات کیلئے مشرقی امور کے علاقے کاسموڈروم پہنچے تھے۔
کریملن کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے ملاقات کے دوران مصافحہ کیا۔
روسی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ پوٹن نے کم کو بتایا کہ وہ انہیں دیکھ کر بہت خوش ہیں، جبکہ کم نے "مصروف ہونے کے باوجود” روس کے دورے کی دعوت پر پوٹن کا شکریہ ادا کیا۔