شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان پیوٹن سے ملاقات کیلئے روس روانہ ہوگئے ،جنوبی کوریا کے نشریاتی ادارے کا دعوی

پیان یانگ (پاک ترک نیوز) جنوبی کوریا کے نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کیلئے روس روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا ئی نشریاتی ادارے YTN کی ایک رپورٹ کے بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ سربراہی ملاقات کے لیے ٹرین میں روس روانہ ہو گئے ہیں۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے دورے پر امریکہ کو خدشہ ہے کہ یوکرین میں روس کی فوج کے لیے مزید ہتھیاروں کی سپلائی ہو سکتی ہے۔
کم کا سفر ابھی تک غیر مصدقہ ہے۔ یہ سب سے پہلے نیویارک ٹائمز نے نامعلوم امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا اور جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسی نے کہا تھا کہ یہ ممکن ہے۔ لیکن شمالی کوریا اور روس دونوں میں سرکاری میڈیا خاموش ہے۔

#kimjonang#northkorea#PakTurkNews#pyanyang#southkorea#vladimirputinputinrussia