ادب کا نوبل انعام ناروے کے مصنف جون فوس کے نام

نیو یارک (پاک ترک نیوز) ناروے کے مصنف جون فوس نے ادب میں نوبل انعام جیت لیا ۔
تفصیلات کے مطابق نارویجن مصنف جون کو اپنے "جدید ڈرامے اور نثر جو ناقابل بیان کو آواز دیتے ہیں” کیلئے ادب میں 2023 کے نوبل انعام کا فاتح قرار دیا ۔
سویڈن کے صنعت کار اور ایوارڈز کے بانی الفریڈ نوبل کے الفاظ میں، یہ باوقار انعام "اس شخص کو جانا چاہیے جس نے ادب کے میدان میں، مثالی سمت میں سب سے نمایاں کام پیش کیا”۔
نوبل انعامات کا 1901میں اجرا کیا گیا ،اکیڈمی میں نے ادب میں 119افراد کو فاتح قرار دیا جن میں خواتین کی تعداد صرف 17ہے۔
ہر سال، چھ نوبل انعامات کیمیا، نفسیات یا طب، طبیعیات، ادب، امن اور – بعد کے سالوں میں – معاشیات کے شعبے میں افراد کی شاندار شراکت کو تسلیم کرنے کے لیے دیے جاتے ہیں۔

 

#JonFosse#nobelprize#NobelPrizeliterature#nobleprize2023#PakTurkNews