بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

لاہور(پاک ترک نیوز)سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض دائر کردیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نصیر سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کرنے کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچ گئے۔
سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان سزا یافتہ ہے اس لیے وہ انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بھی لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا ہے، جس میں شہری محمد ایاز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی ہے جب کہ وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں اور دونوں الگ الگ جماعتیں اور ان کے انتخابی نشان الگ ہیں۔

@imrankhan#bilawalbhutoozardari#chairmanpti#elecation#formerpm#Lahore#pakturkenws#PakTurkNews#ppppPPP