الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں بلے کے نشان کیخلاف دائر اپیل پر اعتراض عائد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سپریم کورٹ میں بلے کے نشان کیخلاف دائر اپیل پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے اپیل واپس کر دی، ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے اپیل کیساتھ منسلک دستاویزات پڑھے جانے کے قابل نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان ملنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

#elecation#islamabad#islamabda#PakTurkNews#supremecourt