سرینگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ،قابض بھارتی فورسز نے مزید 5نہتے کشمیریوں کوشہید کردیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے 5 کشمیری نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ میں جعلی مقابلے میں فائرنگ کر کے شہید کیا۔
قابض بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اور بچوں کو ہراساں کیا، کشمیریوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ کپواڑہ اور قریبی علاقوں کے محاصرے کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
کپواڑہ اور نواحی علاقوں میں ناکہ بندی جاری ہے، موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہیں، بھارتی فورسز کے مظالم کیخلاف نماز جمعہ کے بعد مختلف علاقوں میں احتجاج ہو گا۔