او آئی سی کی بھارت میں انتہا پسند ہندو جتھے کی جانب سے مدرسہ اورلائبریری جلانے کی شدید مذمت

 

جدہ (پاک ترک نیوز) اسلامی تعاون تنظیم نے بھارت میں رام نوامی جلوسوں کے دوران 31 مارچ کو انتہا پسند ہندو جتھے نے مدرسہ اور لائبریری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہمسلمانوں کے خلاف پرتشدد، توڑ پھوڑ کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف ہندوتوا کے نفرت انگیز نظریہ کے تحت بہیمانہ مظالم کی شدید مذمت کرتےہوئے کہاکہ ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں رام نوامی جلوسوں کے دوران 31 مارچ کو انتہا پسند ہندو جتھے نے مدرسہ اور لائبریری جلا دی۔مسلمانوں کے خلاف ایسے جارحانہ، پرتشدد، توڑ پھوڑ کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں۔
واقعات بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا، مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی منظم مہم کے عکاس ہیں۔ہندوستان پرتشدد واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی یقینی بنائے۔

#deddah#PakTurkNewsindiaoic