عمران خان کی اپیل پر سائفر کیس کی سماعت فوری روکنے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر سائفر کیس کی سماعت فوری روکنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفت پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 16 نومبر جمعرات تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے جیل ٹرائل کی وجوہات پر مبنی تمام ریکارڈ بھی طلب کر لیا جبکہ حکم امتناع نہ دینے کی اٹارنی جنرل کی استدعا بھی مسترد کر دی۔

@imrankhan#chairmanpti#chiarmanpti#islamabad#PakTurkNews#ptichairman