حج کی آمد، غلاف کعبہ کو3 میٹر اونچا کردیا گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حج کی آمد سے قبل حسب روایت غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا۔
غلاف کعبہ اونچا کرنے کے موقع پر منتظمین ، سعودی حکام اورغلاف ساز کسوہ فیکٹری کے منتظمین سمیت ماہرین اورتربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا۔حرمین شریفین کے امور کی نگراں انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام میں غلاف کعبہ اونچا کرنے کا منظر سیکڑوں عازمین نے دیکھا اوردعائیں کیں۔
غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کا مقصد حج کے دوران اسے کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔ غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اوپر رہے گا۔عازمین غلاف کعبہ کو چھونے کے ساتھ اس کے ٹکڑے تبرک کے طور پر ساتھ لے جاتے تھے جس سے غلاف کو نقصان پہنچتا تھا۔
غلاف کعبہ کو کسوہ کہتے ہیں اوریہ مجموعی طور پر16 ٹکڑوں پرمشتمل ہوتا ہے۔ کسوہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔

 

#makkahmukaram#meccamukarama#PakTurkNews#saudiarabiaHajjUmrah