فیس بک اور انسٹاگرام پر ٹوئٹر کی راہ پر

 

لاہور(پاک ترک نیوز) انسٹاگرام اور فیس بک بھی ٹوئٹر کی راہ پر چل نکلے ، ٹوئٹر کی طرح فیس بک اور انسٹا گرام پر بھی ویریفائیڈ اکاؤنٹ حاصل کرنے کیلئے فیس ادا کرنی ہو گی۔
میٹا کا کہنا ہے کہ صارفین دونوں پلیٹ فارمز پر اب 12 ڈالر میں ویریفائیڈ اکاؤنٹ حاصل کر سکیں گے، تصدیقی اکاؤنٹ حاصل کرنے کی لاگت ویب پر ماہانہ 11.99 ڈالر جبکہ ایپل آئی فون کے صارفین کو 14.99 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔
میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ اس اقدام سے سوشل میڈیا ایپس پر سیکیورٹی اور مستند بننے کے عمل میں بہتری آئے گی۔
اس سہولت کا آغاز رواں ہفتے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے ہو گا تاہم میٹا نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ فیچر دوسرے ممالک میں کب متعارف کرایا جائے گا، تاہم زکربرگ نے کہا ہے کہ ایسا جلد ممکن ہو گا۔
میٹا کی ادائیگی کی سبسکرپشن سروس ابھی تک کاروباری اکاؤنٹس کے لیے دستیاب نہیں ہیں، لیکن کوئی بھی فرد اپنی ذاتی پروفائل کی تصدیق کے لیے ادائیگی کر سکتا ہے، 18 سال سے زائد عمر کے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی ویری فائیڈ سبسکرپشن کے لیے اہل ہیں۔
یاد رہے کہ سب سے پہلے معاوضہ کے ذریعے بلیو ٹک دینے کا اقدام ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کی جانب سے شروع کیا گیا تھا۔

#bluetik#instagram#Lahore#PakTurkNewsfacebooktwitter