مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید ایک فلسطینی شہید، آٹھ زخمی

نابلس (پاک ترک نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ سے ایک فلسطینی کو شہیدجبکہ آٹھ کو زخمی کردیا ۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
23 سالہ محمود جراد کو سینے میں گولی اس وقت لگی جب اسرائیلی فوجیوں نے جمعہ کی صبح شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں تلکرم مہاجر کیمپ پر دھاوا بولا۔ اسرائیلی فوجیوں نے گولہ بارود اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور کیمپ کے رہائشیوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کر دیئے ۔
جراد کو تھابیت ہسپتال لے جایا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ہسپتال کے ڈائریکٹر امین خدر نے فلسطین ٹی وی کو بتایا کہ کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فتح پارٹی، جو مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی پر غلبہ رکھتی ہے، نے کہا کہ جراد ایک رکن تھا ۔

 

#ISRAIL#occupaidwestbank#PakTurkNews#pakturkwens#philstine