لاہور(پاک ترک نیوز) عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو ایف آئی اے منی لانڈنگ کیس میں ضمانت منظورکر کے رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے دی گئی ضمانت کی درخواست پر اسپیشل سینٹرل عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو رہائی کے بعد ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔