سبکدوش ہونے والی نگران وزیر خزانہ کا آئی ایم ایف سے فوری بیل آؤٹ کا مشورہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سبکدوش ہونیوالی نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے نئے آنے والی حکومت کو فوری طور پر آئی ایم ایف بیل آئوٹ پیکیج لینے کا مشورہ دیا ہے ۔
نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اپنے رخصتی کے نوٹ میں آنے والی حکومت کو فوری طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔
نگراں انتظامیہ کے چھ ماہ کے دور میں کئی فوائد کا دعویٰ کرتے ہوئے، سبکدوش ہونے والے وزیر نے کہا کہ نئی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے آخری جائزے کی تکمیل کے بعد ان کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاید زیادہ اہم یہ ہے کہ نئی حکومت IMF کے عملے کے ساتھ ایک نئی درمیانی مدت کی سہولت پر جلد معاہدہ کرے۔

#caretakerfinanceminister#drshamshadakhtar#loan#pakturknes#PakTurkNewsIMF