پاک نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے کل ،شاہین سیریز نام کرنے کیلئے بے تاب

 

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ کل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے ۔شاہین سیریز اپنے نام کرنے کیلئے بےتاب ہیں تو نیوزی لینڈ بھی سیریز میں پہلی فتح کیلئے سر دھڑ کی بازی لگانے کیلئے تیار ہے ۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں نے اسلام آباد سے کراچی پہنچنے کے بعد بھرپور مشقیں کیں ۔ پاکستان اگر سیریز میں کلین سوئپ کرتا ہے تو اس کے پاس نمبر ون پوزیشن حاصل کر سکتا ہے ۔

#match#nationalstadium#newzeland#nzvspak#odi#odiseries#PakTurkNews#pakvsnzkarachiPakistan