پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا، پانچ میچوں کی ایک ایک سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاک نیوزی چوتھے ٹی 20 میچ میں بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دے دی۔140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے، ان بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی۔
چئیرمین پی سی بی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دیئے گئے ہیں، پی سی بی حکام نے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ کیا اور بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بے سہارا اور یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حقیر سی کاوش ہے۔

 

#chairmanpcb#Lahore#mohsinnaqvi#newzeland#PakTurkNews#pakvsnz#qaddafistadium#t20Pakistan