پاک نیوزی لینڈ دوسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا

 

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کل کھیلاجائے گا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا ۔ پاکستان وقت کےمطابق یہ میچ 3بجکر 30منٹ پر کھیلا جائے گا۔
پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔
اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، کیوی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 288رنز بنائے تھے ۔ڈیرل مچل نے 113کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین ، حارث اور نسیم شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
پاکستان نے 289کا مطلوبہ ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ،فخر زمان نے 117رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ امام الحق نے 60ر نز بنائے۔
کیوی پیسر ایڈم ملنے نے 2جبکہ رویندرا،سودھی ا ور ٹکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میں یہ 500ویں فتح تھی ۔ پاکستان آسٹریلیا اور انڈیا کے بعد 500ایک روزہ میچز جیتنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔

#match#newzeland#nzvspak#odi#odiseries#PakTurkNews#pakvsnz#rawalpindinPakistan