پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 13 اپریل سے شروع ہونے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 13 سے 23 اپریل کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے اپریل میں پاکستان آئے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز اپریل کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
دونوں کرکٹ بورڈز نے شیڈول پر بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کے وینیو کیلئے لاہور اور راولپنڈی کا نام سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

#newzeland#PakTurkNews#pakvsnz#t20#t20series#ty20Pakistan