پاکستان اور افغانستان پہلے ایک روزہ میچ میں آج مد مقابل

ہمبٹوٹا(پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔
تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں۔
پاکستان نے باہمی میچوں میں چاروں مرتبہ ایک روزہ میچوں میں افغانستان کو شکست سے دوچار کیا ہے ۔افغان بورڈ نے شائقین کرکٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان کیا ہے، فینز بغیر ٹکٹس سنسنی خیز میچز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
افغان ٹیم کے خلاف تین میچز کیلئے قومی ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے، جس میں کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، فخرزمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، طیب طاہر، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد حارث، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد نواز، اسامہ میر، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ فہیم اشرف کی 2 سال کے طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، وہ آخری بار جولائی 2021ء میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کھیلے تھے۔

#afgvspak#Hambantota#PakTurkNews#pakvsafg#Srilanka