پاکستان اور بھارت ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کےمیچ میں آج مد مقابل

برمنگھم (پاک ترک نیوز) روایتی حریف پاکستان اور بھارت ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں آج مد مقابل آئیں گے ۔
روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت آج ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں آج مد مقابل آئیں گے ۔پاکستان ٹیم کی قیادت یونس خان جبکہ بھارت کے کپتان یوراج سنگھ ہیں ۔انگلینڈ کے شہر برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالا میچ پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8بجے شروع ہو گا ۔
پاکستان نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
پاکستان لیجنڈز نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے تھے ۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوں کے نقصان پورا کرلیا تھا ۔
جبکہ دوسرے میچ میں کالی آندھی کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی ۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 194رنز بنائے تھے ۔ ویسٹ انڈیز ہدف کے تعاقب میں 9وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنا سکی تھی ۔ پاکستان نے یہ میچ 29رنز سے جیتا تھا ۔
دوسری جانب بھارت بھی اب تک دو میچ جیت چکا ہے ۔بھارت نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو زیر کیا ہے ۔
افتتاحی میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 3وکٹوں سے شکست دی تھی ۔انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے تھے ۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف 7وکٹوں کے نقصان پر 19اوورز میں حاصل کرلیا تھا ۔
پاکستان لیجنڈز اگلا میچ 7جولائی کو انگلینڈ کیخلاف کھیلیں گے ۔ پاکستانی لیجنڈز ٹیم اپنا آخری میچ جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ 9جولائی کو کھیلے گی ۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 12جولائی کو ہوں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 13جولائی کو کھیلا جائے گا ۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان لیجنڈز کے تمام میچز رات ساڑھے آٹھ بجے کھیلے جائیں گے ۔

#barmingham#champinshipoflegends#indvspak#pakvsind#patkurknews#shahidafridi