واشنگٹن(پاک ترک نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہونگے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں
نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی خواہش رکھتا ہے، پاکستان بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہونگے، دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، اور دونوں کو بات چیت کرنےکا مشورہ دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی بحران کے بارے میں آگاہ ہیں، ضرورت ہوئی تو مدد کریں گے۔ پاکستان میں پاور شٹ ڈاؤن کے حوالے سے آگاہ ہیں، پاکستان نے اگر کسی قسم کا تعاون چاہا تو فراہم کریں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ کا اہم شراکت دار ہے اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں۔