پاکستان اور سعودی عرب دہشتگردی کی فنڈنگ کے انسداد میں تعاون کریں گے

ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب کی کابینہ نےسعودی قومی سلامتی کے ادارے اور پاکستان کی سیکریٹ سروس کے مابین دہشت گردی اور اس کی فنڈنگ کے انسداد کے لیے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں منگل کی شب منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس میںسعودی قومی سلامتی کے ادارے اور پاکستان کی سیکریٹ سروس کے مابین دہشت گردی اور اس کی فنڈنگ کے انسداد کے لیے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسکے علاوہ کابینہ نے سعودی محکمہ انسداد بدعنوانی کو انڈین ادارہ اینٹی کرپشن کے ساتھ انسداد بدعنوانی کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا بھی اختیار دے دیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت کے ساتھ مملکت میں فنی تعلیم و تربیت کے لیے ادارہ ٹیکینکل ایجوکیشن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
سعودی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے علاوہ آزاد فسلطینی ریاست کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرانے کے لیے کی جانے والی حکومتی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ کےاجلاس کے ایجنڈے میں شامل مختلف امور پر بحث کی گئی بعدازاں محتلف ممالک کے ساتھ سعودی عرب کے اداروں اور وزارتوں کو تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی منظوری دی گئی۔

#atniterrarist#islamabad#PakTurkNews#riyadh#saudiarabiaPaksitan