پیسے سے کامیابی خریدی نہیں جاسکتی یہ بات پاکستان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ثابت کرچکے ،پونٹنگ

احمد آباد(پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ پیسے سے کامیابی خریدی نہیں جاسکتی اور یہ بات پاکستان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیمیں کئی بات ثابت کر چکی ہیں ۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلیوی کرکٹر رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ بڑے شرم کی بات ہے کہ آپ کا پیسہ اور آپ کی طاقت بھی اب تک آپ کو ورلڈ کپ میں فتح نہیں دلوا سکا۔ پیسے سے کامیابی خریدی نہیں جاسکتی اور یہ بات پاکستان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں نے کئی بار ثابت کی ہے۔

رکی پونٹنگ نے بھارت اور بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرکٹ مافیا کے خلاف انصاف کی جیت ہے۔
رکی پونٹنگ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنے بچھائے جال میں پھنس گیا۔ بھارت نے فائنل کے لیے جو وکٹ تیار کی تھی وہ اس پر ہی الٹی پڑ گئی۔

#austrlia#cricket#final#iccworldcupfinal#pakturknwes#rickypon#rickypontingindiaPakistan