پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں چین کو شکست دیدی

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نےچین کو شکست دے دی۔
قومی ہاکی ٹیم نے چین کو ایک کے مقابلے 6 گول سے ہرایا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے ہی کوارٹر میں 4گول کئے۔آخری کوارٹر میچ میں دو گول کیے اور بڑے مارجن سےمیچ جیتا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم پہلی بار ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکی۔ ڈو آر ڈائی میچ میں بھارت کیخلاف چار صفر سے شکست نے ٹیم کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔
چنئی میں شاہین روایتی حریف کےخلاف کوئی گول نہ کر سکے جب کہ بھارت کی جانب سے تین گول پینلٹی کارنر پر اسکور ہوئے۔
کپتان ہرمن پریت سنگھ اور ایک بار جُگراج سنگھ نے گیندجال میں پہنچائی۔ سیمی فائنل میں جانے کےلیے پاکستان کو جیتنا یا میچ ڈرا کرنا ضروری تھا۔

#asiachampiontrophly#China#hockey#PakTurkNewsindia