پاکستان کا ماہ رمضان میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان نے ماہِ رمضان کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ کے متاثرین کو فوری امداد اور طبی سہولتیں دی جائیں۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، ہم غزہ میں ماہ صیام کے دوران فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے، پاکستان کشمیریوں کی حق ارادیت کیلئے جاری جہدوجہد کی حمایت کرتا ہے، تنزانیہ پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت پر مظالم بند کئے جائیں۔

#gaza#hammas#islamabad#isreal#kashmir#ministryofforeignaffairs#mumtazzahrabaloch#PakTurkNewsindia