پاک انگلینڈ دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

برمنگھم(پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچز آج کھیلا جائے گا ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برمنگھم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہو گا، ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور انگلینڈ بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ ٹیم تگڑی ہے کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، بارش کی وجہ سے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں ٹاس بھی نہ ہو سکا تھا۔

#barmingham#england#engvspak#PakTurkNews#pakveng#t20#t20worldcupPaksitan