اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر ماسکو کے وسط میں واقع ارباط گلی میں تین بلند و بالا عمارتوں پر پاکستانی اور روسی پرچم ڈیجیٹل طور پر آویزاں کیے گئے۔
ماسکو کی شہری حکومت اور روس میں پاکستانی سفارت خانے نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی عکاسی کرنے کے لیے پاکستانی اور روسی پرچموں کی نمائش کی۔تینوں عمارتیں ریڈ اسکوائر کے قریب ہیں اور انہیں کتاب کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔
جھنڈوں کے درمیان روسی اور اردو دونوں زبانوں میں روس اور پاکستان کے نام بھی آویزاں تھے۔