پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کل کھیلا جائے گا

کولمبو (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کا بڑ ا ٹاکرا کل ہوگا ۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں کل مد مقابل ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ایشیا کپ کا بڑا معرکہ روایتی حریفو پاکستان اور بھارت کے درمیان کل ہو گا ۔
ایشیا کپ سپر فور کے دوسرے میچ میں بھارت کیخلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ کرنے کا امکان ہے۔
ایشیا کپ میں کل پاک بھارت میچ سے پہلے کولمبو میں آج موسم صاف ہے اور شہر میں تیز دھوپ نکلی ہوئی ہے۔کولمبو میں آج مسلسل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے مگراس وقت تک کولمبو میں مطلع صاف ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم واحد سیشن میں ٹریننگ کرے گی۔
دوسری جانب پی سی بی کی کوششوں سے پاک بھارت میچ کے ریزرو ڈے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے حامی بھرلی۔اگر کل پاک بھارت میچ مکمل نہیں ہوتا تو 11 ستمبر کو جاری رہے گا، میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا۔

#colombo#indvspak#PakTurkNews#pakvsind#reserveday#srialanka#weatherindiaPakistan