پاکستان خطے میں مہنگا ترین ملک قرار

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان خطے کا مہنگا ترین ملک بن قرار دیدیا گیا جبکہ سری لنکا کو خطے میں دیوالیہ پن کے باوجود نسبتاً زیادہ سستا ملک قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان میں مہنگائی کے حوالے سے ایک حالیہ رپورٹ نے اس کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پاکستان اب خطے کا سب سے مہنگا ملک بن گیا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے برسوں میں سری لنکا میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوگی جب کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے میں طویل عرصے تک سب سے زیادہ رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق خطے میں سری لنکا میں مہنگائی کی شرح پاکستان سے کم ہے۔ 2023کے دوران سری لنکا میں افراط زر کی شرح 28.5 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ پاکستان میں افراط زر کی شرح 29 فیصد سے تجاوز کر گئی۔

 

#Lahore#PakTurkNews#pakutkrnews#srialnaka#statIMFINFLATION