پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے کل سائوتھ افریقہ پر لازمی فتح درکار

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 26ویں میچ میں کل پاکستان اورسائوتھ افریقہ مد مقابل ہوں گے ۔پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے لازمی فتح درکار ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر چنئی میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 26ویں میچ میں کل پاکستان اور افغانستان مد مقابل آئیں گے ۔
پاکستان کو افغانستان سے شکست ٹاپ فور میں پہنچنے کے امکانات کو شدید دھچکا پہنچایا ہے تاہم گرین شرٹس کے پاس پروٹیز کو ہرانے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھنے کا یہ آخری موقع ہے۔
اس سے قبل دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں 5بار مد مقابل آئی ہیں جن میں سے 3میں سائوتھ افریقہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ 2مرتبہ جیت پاکستان کے نام رہی۔
ورلڈ کپ 2023میں قومی ٹیم پانچ میچ کھیل کر دو میں فتح جبکہ تین میں شکست کھا چکی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 5ویں پوزیشن پر موجود ہے ۔
جنوبی افریقہ نے رواں ورلڈ کپ میں پانچ میچ کھیل کر 4میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے اس کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن 2ہے۔

#iccworldcup202#PakTurkNews#pakvssa#Savspak#worldcup202afghanistan