پاکستان ریلوے کا ٹرینوں کے کرایوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان کر دیا۔
عید الاضحیٰ 2024 کے تہواروں کے دوران مسافروں کی سہولت کیلئے پاکستان ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے ۔
پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ 2024 کے تین دنوں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔
پاکستان ریلویز کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں پاکستانی عوام کی خدمت کے عزم کے تحت کرایوں میں اس نمایاں کمی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔
رعایت موجودہ بکنگ کے لیے خصوصی طور پر دستیاب ہوگی۔مئی 2024 میں پاکستان ریلوے نے مختلف کلاسز میں ٹرین کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

#booking#eidulazha#fairy#fare#Lahore#laore#pakistanrailways#pakturknes#PakTurkNews#ticketsPaksitan